بیٹی کو اغواکرنے والے کے ساتھ ماں کی لڑائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 جون 2016 22:42

بیٹی کو اغواکرنے والے کے ساتھ ماں کی لڑائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی

ایک عورت کی ایک آدمی کے ساتھ لڑائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ وہ آدمی عورت کی 13 سالہ بیٹی کو اغوا کرنا چاہتا تھا۔ یہ واقعہ منگل کو ہرنانڈو، فلوریڈا کے ڈالر جنرل سٹور میں پیش آیا۔ ماں کی بیٹی کو بچانے کی جدوجہد سیکورٹی کیمروں نے محفوظ کر لی تھی، جسے مقامی پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کر دیا تھا۔

(جاری ہے)


سرکٹ کاؤنٹی شیرف آفس کے فیس بک پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک عورت کو 30 سالہ کریگ بونیلو کے ساتھ لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ایک ہی دن میں 15 لاکھ بار دیکھی اور 24ہزار بار شیئر کی جا چکی ہے۔
عورت کی مسلسل جدوجہد کے بعد کریگ نے لڑکی کو چھوڑ دیا اور موقع سے بھاگنے کی کوشش کی مگر اسے پارکنگ لاٹ میں موجود ڈپٹی شیرف جوناتھن بیہنن نے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :