فوج اور حکومت میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں اور دونوں ایک پیج پر ہیں۔عابدشیرعلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 13:02

فوج اور حکومت میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں اور دونوں ایک پیج پر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے واضح کیا ہے کہ فوج اور حکومت میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں اور دونوں ایک پیج پر ہیں جنھیں مل کر کام کرنا چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جس طرح کے حالات ہیں، ہمیں اپنی فوج کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ایک مستحکم راستے پر گامزن کیا ہے، لیکن جو خامیاں ہیں ان کی ذمہ دار ماضی کی حکومتیں ہیں جنہوں نے خطے میں اس طرح کے حالات پیدا کیے۔پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک کے داخلی اور خارجہ تعلقات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ ہم پہلے اپنے گھر کو درست کریں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ خیال بالکل غلط ہے کہ صرف وزارتِ خارجہ ہی امریکا کے ساتھ معاملات کو درست کرکے چین سے تعلقات مزید مو¿ثر کرسکتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ دفاع نے صوبہ بلوچستان سے ملحقہ پاک افغان سرحد پر ایک دور دراز علاقے میں ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کو ہلاک کیے جانے کا اعلان کیا تھا، جو بلوچستان میں پہلا امریکی ڈرون حملہ تھا۔اس حملے کے بعد پاکستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا تھا اور انہیں یہ باور کروایا تھا کہ اس قسم کے حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

متعلقہ عنوان :