زینت کو دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کرنے کی وجہ سے قتل کر دیے جانے کا انکشاف
محمد علی ہفتہ 11 جون 2016 04:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جون ۔2016ء) زینت کو دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کرنے کی وجہ سے قتل کر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر 19 سالہ لڑکی زینت کو اس کی ماں اور بھائی کی جانب سے سفاکیت کی حد کرتے ہوئے زندہ جلا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ایک غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے زینت کے شوہر حسان خان نے بتایا ہے کہ وہ ایک پٹھان ذات کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے جبکہ زینت کا تعلق ایک پنجابی ذات کے خاندان سے تھا۔
یہی بنیادی بات تھی جس کی وجہ سے زینت کی ماں کبھی بھی اس رشتے کے حق میں نہیں تھی۔ حسان کا بتانا ہے کہ زینت اور اس کی دوستی سے متعلق اس کی ماں اور بھائی کو معلوم ہو چکا تھا جس کے بعد انہوں نے اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔(جاری ہے)
تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد زینت اس کے بعد زخمی حالت میں آئی تھی اور اس سے منتیں کی تھیں کہ وہ اسے اس کے گھر والوں کے ظلم سے بچائے۔
حسان کا کہنا ہے کہ زینت کی حالت دیکھ اور اسے شدید غصہ آیا تھا اور وہ چاہتا تھا کہ زینت کے گھر میں گھس کر اس کے بھائی کو بھی اسی طرح تشدد کا نشانہ بنائے۔ مگر اس کے دوستوں نے اسے سمجھایا کہ وہ ایسا نہ کرے بلکہ کسی نہ کسی طرح زینت کے گھر والوں کو منا کر اس سے شادی کر لے۔ تاہم زینت کے گھر والوں نے رشتے کیلئے کبھی ہاں نہیں کی اور اسے مسلسل تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ اس تمام صورتحال کے بعد ایک دن دونوں نے مل کر کورٹ میرج کر لی اور پھر زینت اس ساتھ رخصت ہو کر اس کے گھر آ گئی۔ شادی کے بعد زینت کے چچا نے حسان کے گھر والوں سے رابطہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ لڑکی کو ان کیساتھ بھیج دیا جائے۔ وہ خود 8 روز کے اندر لڑکی کو باقائدگی سے رخصت کریں گے۔ حسان کا کہنا ہے کہ زینت اپنے گھر واپس نہیں جانا چاہتی تھی مگر اس نے پھر بھی اسے واپس بھیج دیا۔ 2 روز بعد زینت کا فون آیا اور اس نے بتایا کہ اس کے گھر والے اسے علیحدگی اختیار کرنے پر زور ڈال رہے ہیں اس لیے اسے واپس لے جاوں۔ لیکن میں نے اسے دلاسہ دیا کہ اسے 8 روز تک انتظار کرنا چاہیے۔ پر پھر 8 روز مکمل ہونے سے قبل ہی ایک روز جب ہم زینت کو ملنے گئے تو اسے زندہ جلا کر مارا جا چکا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.