پاک چین تاریخی دوستی مستقبل میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی

دونوں ممالک اقتصادی تعاون پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز رکھیں گے ، چینی سفیر

ہفتہ 11 جون 2016 13:31

پاک چین تاریخی دوستی مستقبل میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جون ۔2016ء) چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہاہے کہ پاک چین تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی دوستی مستقبل میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی ، دونوں ممالک اقتصادی تعاون پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز رکھیں گے جس سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گذشتہ سال چین کے صدر ژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کا خاص طورپر حوالہ دیا اور کہا کہ 2016ء کا سال ان فیصلوں کے نفاذ کا سال تھا جن کا دونوں ملکوں کی لیڈرشپ نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اعلان کیاتھا ۔

انہوں نے حکومت پاکستان کو سکیورٹی اور صحت کے اداروں کے لئے آلات فراہم کرنے کا بطورخاص ذکر کیا جو ایک خصوصی پروگرام کا حصہ ہیں ۔انہوں نے پاک چین تعلقات کے 65سال مکمل ہونے پر پاکستان کے وزیر خزانہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ترقی کے مختلف منصوبوں میں چینی امداد کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :