پاکستان کی خارجہ پالیسی مکمل ناکامی کا شکار ہے،شیری رحمان

وزیر خارجہ کی عدم موجودگی کے باعث حکومت کو امریکہ سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کو جواب دینے میں کافی دیر لگتی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 11 جون 2016 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جون ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے راہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کی عدم موجودگی کے باعث حکومت کو امریکہ سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کو جواب دینے میں کافی دیر لگتی ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی مکمل ناکامی کا شکار ہے نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے کوئی کام نہیں چل رہا ہے خارجہ پالیسی جذبات سے نہیں اصلاحات سے بنائی جاتی ہے پاکستان کی اس وقت بالکل خارجہ پالیسی نہیں ہے کسی بھی معاملے پر ردعمل دینے میں تین تین دن لگتے ہیں حتیٰ کہ امریکہ سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کو جواب دینے میں کافی وقت لگتا ہے انہوں نے کہا کہ تین سال ہو گئے کہ کوئی وزیر خارجہ نہیں ہے اب اگر لگا بھی دیں تو وہ بے اختیار وزیر خارجہ ہو گا انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں کوئی کام لابنگ کے بغیر نہیں کیا جاتا ہے بھارت کے پاس اب وہاں چار لابنگ ہیں اس وقت پاکستان کا کانگریس میں پہنچنے کے لئے کوئی ٹیم نہیں ہے ۔