مبینہ کرپشن میں ملوث سرگودھا یونیورسٹی میں تعینات محمد ادریس مرزا یونیورسٹی آف سرگودھاکے ریڈیو اسٹیشن VOV (FM 98.2)سے فارغ

ہفتہ 11 جون 2016 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جون ۔2016ء) آڈٹ پیرا میں نام آنے اور مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے کے الزام میں سرگودھا یونیورسٹی میں تعینات محمد ادریس مرزا کو یونیورسٹی آف سرگودھاکے ریڈیو اسٹیشن VOV (FM 98.2)سے فارغ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ خبر کے مطابق شعبہ ابلاغیات کے چیئرمین وڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لاء پروفیسر ڈاکٹرنواز محسود کو ریڈیو اسٹیشن VOV (FM 98.2)کا اسٹیشن ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ادریس مرزا کی تعیناتی پر اسپیشل آڈٹ ٹیم نے بھی آڈٹ پیرا لگایا تھا اور اس کی تعیناتی کو خلافِ قانون قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :