وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار لندن روانہ ،وزیراعظم محمد نوازشریف کی عیادت کریں گے

ہفتہ 11 جون 2016 22:57

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار لندن روانہ ،وزیراعظم محمد نوازشریف ..

اسلام آباد ۔ 11 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ہفتہ کو لندن روانہ ہوگئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ لندن میں ایک دن مختصر قیام کریں گے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی عیادت کریں گے۔