گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر پرچم کشائی کی تقریب کے دوران بھارتی فوجی گر پڑا، سرعام شرمندگی کا سامنا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جون 2016 23:36

گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر پرچم کشائی کی تقریب کے دوران بھارتی فوجی گر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جون ۔2016ء ) گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر پرچم کشائی کی تقریب کے دوران بھارتی فوجی گر پڑا جس کے باعث اسے سرعام شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر روزانہ خصوصی طور پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس تقریب کو دیکھنے کیلئے دونوں ممالک کے ہزاروں افراد خوب جوش و خروش کیساتھ آتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دونوں ممالک کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے بھی خوب جوش و خروش اور پھرتی کا مظاہرہ کرکے عوام کا لہو گرمایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ہفتے کے روز ہونے والی تقریب میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کو ہزاروں لوگوں کے سامنے شرمندہ کر دیا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے دوران بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا اہلکار مارچ کرتے ہوئے اچانک گر پڑا جس کے بعد وہاں ہزاروں پاکستانیوں کی جانب سے خوب شور مچایا گیا جبکہ بارڈر کی دوسری جانب موجود ہزاروں ہندوستانیوں پر سکتہ طاری ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :