(ن) لیگ پر الزام لگانیوالے اپنے گر یبان میں جھانکیں‘ کس کے سوئس بنکوں میں60ملین ڈالرز ہیں ؟شہبا زشر یف

ایک دوسرے پر بلاوجہ تنقید کر نا درست نہیں سب کو پتہ ہے کہ کون سر سے پاؤں تک کر پشن میں دھانسے ہوئے ہیں‘تقریب کے دوران خطاب

پیر 13 جون 2016 00:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12جون۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پر الزام لگانیوالے اپنے گر یبان میں جھانکیں‘ کس کے سوئس بنکوں میں60ملین ڈالرز ہیں ؟ایک دوسرے پر بلاوجہ تنقید کر نا درست نہیں سب کو پتہ ہے کہ کون سر سے پاؤں تک کر پشن میں دھانسے ہوئے ہیں ۔ اتوار کے روز چائلڈ لیبر کے حوالے سے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور،عالمی ادارہ محنت کی کنٹری ڈائریکٹر انگرڈ کرسٹنسن اورصدر پاکستان ورکرز فیڈریشن چوہدری نسیم اقبال اور دیگر بھی موجود تھے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے سیاسی ایشوز پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت میں تمام منصوبوں میں مکمل شفافیات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کے بارے میں پوری قوم کو سب کچھ پتہ ہے اور (ن) لیگ پر الزام لگانیوالوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گر یبان میں جھانکیں۔