انڈیا سے اڈے لیکر بحر ہند میں امریکہ کی حکمرانی اور پاکستان و چین کی ناکہ بندی کا خواب پورا نہیں ہو گا،امریکہ جس کا دوست بنتا ہے اسی کو تباہی سے دوچار کرتا ہے،بھارت بھی جلد امریکہ کا اتحاد ی بننے کا انجام دیکھ لے گا،بھارت وامریکہ کے معاہدے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کیلئے ہیں،

بھارت یاد رکھے کہ پاکستان کیخلاف اس کی سرزمین سے پاکستان پر ایک میزائل بھی داغا گیا تو اس کا کوئی شہر محفوظ نہیں رہے گا، لاکھوں کشمیری مسلمانوں کا قاتل بھارت سلامتی کونسل کا رکن بننے اور نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کا حق نہیں رکھتا، مقبوضہ کشمیر میں پنڈتوں کیلئے علیحدہ بستیوں اور فوجیوں کو بسانے کے نام پر اسرائیلی طرز کی بستیاں بسانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حریت قیادت کو نظر بند کرنا اور جیلوں میں ڈالنا بدترین دہشت گردی ہے،بلوچستان میں ڈرون حملہ پاک چین راہداری کیخلاف بہت بڑی سازش ہے،پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کا دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب

پیر 13 جون 2016 00:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12جون۔2016ء) مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا سے اڈے لیکر بحر ہند میں امریکہ کی حکمرانی اور پاکستان و چین کی ناکہ بندی کا خواب پورا نہیں ہو گا۔امریکہ جس کا دوست بنتا ہے اسی کو تباہی سے دوچار کرتا ہے۔ بھارت بھی جلد امریکہ کا اتحاد ی بننے کا انجام دیکھ لے گا۔

بھارت وامریکہ کے معاہدے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کیلئے ہیں۔ بھارت یاد رکھے کہ پاکستان کیخلاف اس کی سرزمین سے پاکستان پر ایک میزائل بھی داغا گیا تو اس کا کوئی شہر محفوظ نہیں رہے گا۔ لاکھوں کشمیری مسلمانوں کا قاتل بھارت سلامتی کونسل کا رکن بننے اور نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کا حق نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں پنڈتوں کیلئے علیحدہ بستیوں اور فوجیوں کو بسانے کے نام پر اسرائیلی طرز کی بستیاں بسانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

حریت قیادت کو نظر بند کرنا اور جیلوں میں ڈالنا بدترین دہشت گردی ہے۔ بلوچستان میں ڈرون حملہ پاک چین راہداری کیخلاف بہت بڑی سازش ہے۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کیلئے بھارت، امریکہ اور اسرائیل کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں نے ثابت کر دیا کہ غیور پاکستانی رمضان المبارک میں بھی دفاع پاکستان کی بھرپور تحریک چلا سکتے ہیں۔

ناصر باغ مال روڈ پر ہونے والی کانفرنس سے چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق، پروفیسر حافظ محمد سعید، مولانا محمد احمد لدھیانوی،مولانا فضل الرحمن خلیل، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی،علامہ ابتسام الہٰی ظہیر،حافظ عبدالغفارروپڑی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، عبداللہ گل،میاں مقصود احمد،قاری یعقوب شیخ،مولانا عبدالرؤف فاروقی، ابوالہاشم ربانی، مولانا ادریس فاروقی ودیگر نے خطاب کیا۔

کانفرنس میں طلباء ، وکلاء، تاجروں اور سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شدید گرمی اور روزہ کے باوجود شرکاء میں زبردست جوش و خروش اور بہترین نظم و ضبط دیکھنے میں آیا۔ کانفرنس کے دوران امریکہ، بھارت اور اسرائیل کیخلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ جماعة الدعوة نے روایت توڑ دی،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں عظیم الشان جلسہ ہوا،دفاع پاکستان کے لئے ہر وقت تیار رہنا ہو گا۔

آج کی گرمی سے جہنم کی گرمی زیادہ سخت ہے۔کامیابی میدان میں نکلنے والوں کو ملتی ہے۔ہم دفاع پاکستا ن کے لیے نکلے ہیں۔نبی کریم ﷺ نے بھی دفاعی جنگیں لڑیں،اس کے بعدا قدامی جنگوں کی طرف آئے۔ہم نے مسلک،فرقہ واریت کو بالا طاق رکھ کر اکٹھا ہونا ہے۔ایک طرف نظریاتی ڈرون حملے ہو رہے تھے۔لاہور میں تین جلسے کئے لیکن ہماری جدوجہد کو ختم کر دیا گیا۔

امریکہ نے ڈرون حملہ کر کے پھر قوم کو جگا دیا،ممتاز قادری کی پھانسی ،خواتین بل یہ بھی ڈرون حملے تھے۔میڈیا کو اسلامی اقدار پر ڈرون حملے کرنے کے لئے کھلا چھوڑ دیا گیا۔پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔نظریاتی دفاع بھی فرض ہے۔پاکستان کی اساس لاالہ الااللہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں ہم پر سینکڑوں ہوئے مگر ڈرون حملوں سے روس نہیں بچ سکا،افغانستان میں جہاد جاری ہے۔

امریکہ و انڈیا کا اتحاد فطری ہے کیونکہ ان کا دشمن مسلمان ہے۔پاکستان کے ساتھ ان کے اتحاد غیر فطری ہیں لیکن حکمرانوں کو سمجھ نہیں آ رہی۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کی کرسی کے دشمن نہیں اور نہ ہی ووٹ چاہتے ہیں ہم ملک کے دفاع کے لئے نکلے ہیں۔میڈیا بھی اپنا فرض ادا کرے۔ امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاکہ ہم تمام سیاسی قیادت اور سماجی تنظیموں کو دعوت دیتے ہیں کہ یہ مفادات کی سیاست کا مسئلہ نہیں ملکی دفاع کیلئے سب متحد ہو جائیں۔

پاکستان کا دفاع مضبوط ہو گا تو آپ دنیامیں انقلاب برپا کر سکیں گے۔ پاکستان کیخلاف معاہدے ہو رہے ہیں۔ ہم نے کہا تھا کہ پاکستانی سرحدی علاقوں میں امریکی ڈرون پہنچ چکے ہیں۔ امریکی اسلحہ نصب کیا جارہا ہے ۔لوگ کہتے تھے کہ یہ کیابا ت کی ہے۔ آج میں مودی کو چیلنج کرتا ہوں کہ یہ غلط ہے تو تردید کر کے دکھاؤ لیکن تم نے تو اپنے اڈے امریکہ کو دے دیے۔

تم سمجھتے ہوکہ بحر ہند میں تماری حکمرانی قائم ہو جائے گی اور چین کو بحر ہند میں داخل ہونے سے روک سکو گے لیکن تمہارے یہ منصوبے خاک میں مل جائیں گے۔ تم بحر ہند میں ناکہ بندیاں نہیں کر سکوگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دولخت کرنے میں امریکہ کا بھی کردار تھا۔ اکہتر میں امریکہ نے پاکستان سے معاہدہ کیا لیکن اس نے جس طرح پاکستان سے دھوکہ کیا وہ سب کو معلوم ہے۔

امریکہ جس کا دوست بنتا ہے اس کا ہی بیڑہ غرق کرتا ہے جلد یہ نتیجے دنیا کو نظر آجائیں گے۔ مودی، بی جے پی روئیں گے۔ لوک سبھا میں ماتم ہو گا کہ ہم نے یہ معاہدے کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت ، امریکہ معاہدے ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی کو نقصان پہنچانے کیلئے ہیں۔ دفاع پاکستان کیلئے کٹ مرنے والے لوگوں کو نشانہ بنانے کیلئے یہ ساری تنصیبات ہو رہی ہیں۔

میں صاف کہتا ہوں کہ یہ دھمکی نہیں ہے۔ اگر پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ایک میزائل بھی داغا گیاتو انڈیا کے ہر شہر میں حملے ہوں گے۔ بھارت فیصلہ کرے کہ امن چاہتے ہو کہ جنگ چاہتے ہو۔ ہمارے نبی نے حکم دیا ہے کہ دشمن سے جنگ کی خواہش نہ کرو لیکن اگر جنگ مسلط ہو جائے تو پھر پیچھے نہیں ہٹناڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ افغانستان میں شکست کھانے والا امریکہ اگر انڈیا میں آرہا ہے اور بحر ہند میں آکر بیٹھ رہا ہے تو یہاں بھی کچھ نہیں کر سکے گا۔

بھارت خطہ کے امن کو برباد نہ کرے۔کہاجارہا ہے کہ انڈیا کو سپلائر گروپ میں شامل کردو،میں سوال کرتا ہوں کہ کیا لاکھوں کشمیری مسلمانوں کا قاتل انڈیا کا یہ حق بنتا ہے؟کہ اسے سلامتی کونسل کی رکنیت دی جائے یا سپلائر گروپ میں شامل کیا جائے۔ اگر تم یہ حق دینا چاہتے تو ہمارے نزدیگ تم سب دہشت گرد ہو۔ یہ کوئی سیاست نہیں اسلام دشمنی ہے۔انہوں نے کہاکہ اتحادی ملک مشرق وسطیٰ شام میں پہنچ کر سعودی عرب کیلئے خطرہ بننا چاہتے لیں۔

ہم پاکستان اور سعودی عرب کا دفاع کریں گے اور اپنی جانیں قربان کر دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل فیصلہ کر ے روزہ کے ساتھ یہاں آنیو الے ہزاروں شرکاء اسلام آباد اور واہگہ بارڈ کی طرف مارچ کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں نے ثابت کر دیا کہ قوم جاگ رہی ہے۔ تحریک جاری رہے گی اور دفاع مضبوط ہو گا۔انہوں نے کہاکہ اہل پاکستان کے جذبات پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

کشمیر ی قوم آپ کی آواز پر لبیک کہہ رہی ہے۔ انڈیا کے مسلمان کھڑے ہو رہے ہیں۔ یہ تاثر ختم ہو جانا چاہیے کہ رمضان میں تحریک نہیں چل سکتی۔ یہ ہمارا پہلا پروگرام ہے۔ رمضان میں یہ تحریک پوری قوم سے جاری رہے گی اور بعد میں مزید تیز ہو گی۔ یہ دفاع پاکستان کا مسئلہ ہے۔اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ رمضان المبارک میں مال روڈ پر ہزاروں لوگوں کو افطاری کرنا یہ انڈیا و امریکہ کے لئے پیغام ہے کہ رمضان میں ہی پاکستان آزاد ہوا تھا اب بھی رمضان کا ہی مہینہ ہے۔

امریکہ نے ڈرون حملہ کر کے غلطی کے۔ہم تمام دشمنوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ی عوام متحد ہے۔پاک چین اقتصادری راہدرای منصوبے کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہو ں گی۔انصارالامة پاکستان کے سربراہ مولا نا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجو د میں آیا۔پاکستان کے ساتھ ہمارا تعلق اسلامی و نظریاتی ہے۔وطن عزیز کے ایک ایک چپے کی حفاظت اپنا اسلامی فریضہ سمجھتے ہیں۔

دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں تحریک چلے گی۔ہم نے نظریاتی اساس ،پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ کی حفاظت کرنی ہے۔پاکستان پر جب کوئی مشکل وقت آئے تو علماء پر بھی فرض ہے کہ وہ بھی نکلیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے نیٹو و امریکہ شکست کھا چکے۔پاکستان کے خلاف وہ کچھ نہ کر سکے،جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج نے کامیاب آپریشن کر کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا۔

بلوچستان میں ڈرون حملہ سازش ہے۔جنرل حمید گل نے روس کے سترہ ٹکڑے کئے ،امریکہ اس بات کو یاد رکھے۔پاکستان مضبوط ہے اور رہے گا۔دشمن کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ نریندر مودی امریکی کانگریس میں جاکر کہتا ہے کہ انڈیا اور امریکہ فطری اتحادی ہیں۔پاکستان کیخلاف دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا جارہا ہے لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ مسلمان متحدو بیدار ہیں۔

امریکہ افغانستان میں شکست کھا کر روس کے عبرتناک انجام سے دوچار ہو رہا ہے۔ سعودی عر ب اور پاکستان کو نقصانات سے دوچار کرنے کیلئے خوفناک منصوبہ بندیاں کی جارہی ہیں۔ ہندوستان کو نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنے کی یقین دہانیاں کروائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی پالیسیوں کے باعث ٹوٹنے والا ہے۔ جس دن بھارتی سرزمین حاصل کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کی کوشش کی گئی بھارت بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر نے کہا کہ دنیا میں ایک ہی نعرہ ہے جس پر مسلمان متحد ہیں ۔پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ کے سائے تلے ہم اکٹھے ہیں امریکہ ڈرون حملوں،دہشت گردی ،بم دھماکوں کے ذریعہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والا ملک سلامت رہے گا۔سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔

مولانا سمیع الحق ،حافظ محمد سعید کی قیادت میں ،دفاع پاکستان کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی،متحدہ جمعیت اہلحدیث کے امیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہاکہ مودی نے امریکہ میں اوباما کے سامنے منتیں کیں کہ حافظ محمد سعید پر پابندی لگاؤ،لیکن ایسا نہیں ہو سکتا ،پاکستانی قوم جماعة الدعوة کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا ملک ہے۔اور رمضان میں بنا۔اب بھی رمضان کا مہینہ ہے۔دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔تحریک نوجوان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل نے کہا کہ عظیم الشان جلسے کے انعقادپر حافظ محمد سعید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستان مشکل میں ہے۔ڈرون حملے ہو رہے ہیں۔جماعة الدعوة کے لوگوں کے جذبات کو سراہتا ہوں جو شدید گرمی میں روزہ رکھنے کے بعد اس جلسہ میں موجود ہیں۔

ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان کے بعد جرمنی میں بھی احتجاج ہوا۔انہیں فوری بند ہونا چاہئے۔پاکستان پر ڈرون کا مقصد خود مختاری وسالمیت کو چلینج کرنا ہے۔ہم دفاع پاکستان کے لئے تحریک چلائیں گے۔پاکستان کے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔پاکستا ن کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ شانہ بشانہ رہے گا۔نیو کلیئر سپلائیر گروپ میں انڈیا کی مخالفت کریں گے۔جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد نے کہا کہ دفاع پاکستان کو نسل کو فعال کرنے پر قائدین کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں۔

ہم پہلے بھی کہتے ہیں کہ امریکہ پاکستان کا دوست نہیں۔مودی اوباما ملاقات کے بعد یہ ثابت ہو چکا۔مشکل وقت میں امریکہ و برطانیہ پاکستان کے کام نہیں آئیں گے۔دفاع پاکستان کونسل کے رہنماؤں قاری محمد یعقوب شیخ ، مولانا عبدالرؤف فاروقی، ابوالہاشم ربانی، مولانا ادریس فاروقی ودیگر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے امریکا و انڈیا کی سازشیں ناکام ہوئیں۔پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے۔دفاع پاکستا ن کونسل قوم کو متحد و بیدار کر رہی ہے۔امریکہ کے دن گنے جا چکے ۔پاکستان کا گھیراؤ کرنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دفاع پاکستان کونسل نے دشمنوں کے چیلنج کو قبول کر لیا ہے۔ہم دفاع وطن ،نظریہ کے دفاع کے لئے کفن پہن کر نکل چکے ہیں۔