اورلینڈو فائرنگ ، امریکہ میں 7 روزہ سوگ کا اعلان ، قومی پرچم سرنگوں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 جون 2016 12:13

اورلینڈو فائرنگ ، امریکہ میں 7 روزہ سوگ کا اعلان ، قومی پرچم سرنگوں

اورلینڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جون 2016ء) : اورلینڈو میں گذشتہ روز ہونے والی فائرنگ پر امریکی حکام سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے ۔ فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں امریکہ نے 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر براک اوبامہ نے نائٹ کلب پر فائرنگ کے واقعہ کو ایک دہشت گردانہ فعل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈومیں نائٹ کلب پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 53 افراد زخمی ہوئے، علاقہ کے طویل محاصرے کے بعد ہلاک حملہ آور کی شناخت 30 سالہ عمر متین کے نام سے ہوئی جو کہ ایک امریکی شہری تھا، عمر متین کے والدین کا تعلق افغانستان سے ہے ۔