تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کا 117واں یوم پیدائش منایا گیا

پیر 13 جون 2016 16:41

اسلام آباد ۔ 13جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون۔2016ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کا 117واں یوم پیدائش پیر کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔

(جاری ہے)

سردار عبدالرب نشتر 13جون 1899ء کو پشاور میں پیدا ہوئے قیام پاکستان کے بعد سردار عبدالرب وزیر مواصلات کے عہدے پر فائز ہوئے ۔ بعدازاں انہیں 1949ء میں پنجاب کا گورنر مقرر کر دیا گیا۔ سردار عبدالرب نشتر نے 14فروری 1958ء کو کراچی میں وفات پائی ۔