Live Updates

جھک کر ملنا میری تربیت میں شامل ہے ، آئندہ خورشید شاہ سے ملاتو اور زیادہ جھک کر ملوں گا

وزیراعظم کی وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی رائے سے ہوگا، امید ہے نوازشریف لندن سے سیدھا پاکستان آئیں گے،خورشید شاہ کی جانب سے کھجوروں کا تحفہ آیا تھا ان کے پاس شکریہ ادا کرنے گیا تھا ،جھک کر ملنا میری تربیت میں شامل ہے ، آئندہ خورشید شاہ سے ملاتو اور زیادہ جھک کر ملوں گا، تبصرہ کرنا بلاول بھٹو کا حق ہے ،اپوزیشن کے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سڑکوں پر لایا جائے، 2014میں لگائے گئے الزام کی 2016میں معافی مانگی جا رہی ہے اب 2016میں پھر سے الزامات لگا کر 2018میں معافی مانگیں گے، عمران خان پہلے دن سے سٹرکوں پر آکر زبردستی اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کی سیاست مردہ ہو چکی ہے وہ انتخابات جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشیدکی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 13 جون 2016 23:19

جھک کر ملنا میری تربیت میں شامل ہے ، آئندہ خورشید شاہ سے ملاتو اور زیادہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی رائے سے ہوگا، امید ہے وزیراعظم لندن سے سیدھا پاکستان آئیں گے،خورشید شاہ کی جانب سے کھجوروں کا تحفہ آیا تھا ان کے پاس شکریہ ادا کرنے گیا تھا ،جھک کر ملنا میری تربیت میں شامل ہے ، آئندہ خورشید شاہ سے ملاتو اور زیادہ جھک کر ملوں گا، تبصرہ کرنا بلاول بھٹو کا حق ہے وہ جو چاہے تبصرہ کر سکتے ہیں،اپوزیشن کے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سڑکوں پر لایا جائے، 2014میں لگائے گئے الزام کی 2016میں معافی مانگی جا رہی ہے اب 2016میں پھر سے الزامات لگا کر 2018میں معافی مانگیں گے، عمران خان پہلے دن سے سٹرکوں پر آکر زبردستی اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کی سیاست مردہ ہو چکی ہے وہ انتخابات جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ میرے اور خورشید شاہ کے چیمبر کی دیوار ایک ہے ،میری تربیت ایسی ہے کہ سب سے جھک کر ملتا ہوں،خورشید شاہ کی جانب سے کھجوروں کا تحفہ آیا تھا ان کے پاس شکریہ ادا کرنے گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ خورشید شاہ سے ملاتو اور زیادہ جھک کر ملوں گا۔ تبصرہ کرنا بلاول بھٹو کا حق ہے وہ جو چاہے تبصرہ کر سکتے ہیں ۔

ہمارے اوپر الحمد للہ کوئی مشکل وقت نہیں ہے اور ملک میں معمول کی سیاست چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سڑکوں پر لایا جائے ، اپوزیشن کے کچھ لوگوں نے پہلے بھی قوم کے ڈیڑھ سال ضائع کئے اور اب پھر وقت خراب کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ 2014میں لگائے گئے الزام کی 2016میں معافی مانگی جا رہی ہے اب 2016میں پھر سے الزامات لگا کر 2018میں معافی مانگیں گے ۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان پہلے دن سے سٹرکوں پر آکر زبردستی اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعظم کی تقریر اور ریٹرن آفیسرزپر بھی الزام لگایا تھا۔ عمران خان کی سیاست مردہ ہو چکی ہے اور وہ انتخابات جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔ عمران خان کو کے پی کے میں بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے اور ہم ہر قسم کے احتساب کے لئے تیار ہیں ۔ وزیراعظم کی واپسی کے متعلق سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ ان کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی رائے سے ہوگا۔ ڈاکٹرز نے ہوائی سفر کی اجازت دینی ہے، امید ہے وزیراعظم لندن سے سیدھا پاکستان آئیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات