پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کوعیدتک وقت دیں گے،عمران خان

چپ نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم نے منی لانڈرنگ ٹیکس چوری نہیں کی توٹی اوآرزسے کیوں ڈرتے ہیں، وزیراعظم اوروزراء کااحتساب ہوگاتوتب ہی کرپشن ختم ہوگی ،کرپشن کی دلدل سے نہ نکلے توملک کاکوئی مستقبل نہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 13 جون 2016 23:22

پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کوعیدتک وقت دیں گے،عمران خان

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جون ۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کوعیدتک وقت دیں گے ،ہم چپ نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم نے منی لانڈرنگ ٹیکس چوری نہیں کی توٹی اوآرزسے کیوں ڈرتے ہیں ،وزیراعظم اوروزراء کااحتساب ہوگاتوتب ہی کرپشن ختم ہوگی ،کرپشن کی دلدل سے نہ نکلے توملک کاکوئی مستقبل نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ حکومتی کمیٹی کہتی ہے کہ ٹی اوآرزسے وزیراعظم کانام نکال دیں، پانامہ لیکس میں وزیراعظم اوران کے بچوں کانام اپوزیشن نے نہیں ڈالا، ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں کرپشن اتنہاکوپہنچ چکی ہے، موجودہ حکومت نے 3سال میں 6ہزارارب روپے کا قرض لیاہے، پانامہ لیکس میں جن وزرائے اعظم کانام آیاان کادفاع کسی پارٹی نے نہیں کیا۔

(جاری ہے)

میاں نوازشریف کادفاع حکومت اورپارٹی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگروزیراعظم نوازشریف نے منی لانڈرنگ نہیں کی،ٹیکس چوری نہیں کی توٹی اوآرزپرکیوں ڈرتے ہیں، میرابھی احتساب کیاجائے میں تونہیں ڈرتا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے تحقیقات کیوں نہیں ہوسکتیں؟ہم جمہوریت کوڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، آئس لینڈکے وزیراعظم کے جانے سے جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوئی، کرپشن کی قیمت عوام کواداکرناپڑتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان ہی ٹی اوآرزپرمیرابھی احتساب کرناچاہئے، وزیراعظم کیوں ڈر رہے ہیں، ایک آدمی کوبچانے کیلئے سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کو عیدتک ٹائم دیں گے ،اس کے بعدچپ نہیں بیٹھیں گے ،پارٹی کوسڑکوں پرلانے کیلئے تیاری کررہے ہیں، کوئی ہمارے ساتھ آئے یانہ آئے ہم پانامہ لیکس کے معاملے پرپیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 22پارٹیوں نے کہاکہ 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ،چارحلقے کھولے دھاندلی ثابت ہوئی کسی کونہیں پکڑاگیا اورنہ کسی کوسزاہوئی ،الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ساتھ مل کرمیچ فکس کیاتھا،فکس نہ ہوتاتوسزائیں دی جاتیں ۔سزائیں نہیں دیں گے توقانون کی خلاف ورزی ہوتی رہے گی