جن سے کرپشن پناہ مانگتی تھی وہ کل احتساب کی باتیں کررہے ہیں،رانا ثناء اللہ

احتساب کمیشن نے کرناہے،حکومت نے نہیں،حکومتوں کاکیااحتساب کسی نے قبول نہیں کیا،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

پیر 13 جون 2016 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جون ۔2016ء) وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ جن سے کرپشن پناہ مانگتی تھی وہ آج احتساب کی باتیں کررہے ہیں ،احتساب کمیشن نے کرناہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ گزشتہ ادوارمیں جن لوگوں کی کرپشن بھی ان سے پناہ مانگتی تھی ،آج وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ سب کااحتساب ہوناچاہئے ،احتساب کمیشن نے کرناہے،حکومت نے نہیں کرنا،حکومتوں کاکیاہوا،احتساب کسی نے قبول نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ جن کے پاس1990ء میں سکوٹرتھاوہ آج جہازاڑارہے ہیں ،احتساب کرناہے توسب کاکرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ احتساب پنجاب حکومت نے نہیں کرنااحتساب کمیشن نے کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :