دبئی:دو پاکستانی شہری گلوبل ویلج سے مختلف اشیاء چرانے کے الزام میں گرفتار

منگل 14 جون 2016 11:52

دبئی:دو پاکستانی شہری گلوبل ویلج سے مختلف اشیاء چرانے کے الزام میں ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14جون 2016ء) : دبئی پولیس نے دو پاکستانی شہریوں کو گلوبل ویلج کے یمنی پویلین سے مختلف اشیاء چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق گلوبل ویلج میں واقع یمنی پویلین کے ایک دوکاندار نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی کے اسکی دوکان سے دو صفائی کرنے والے پاکستانی ملازمین نے مختلف اشیا ء چوری کیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس نے بتایا کہ دونوں پاکستانی ملازمین نے مختلف اوقات میں دوکان سے جو اشیا ء چرائی ان میں 120درہم کے تین فون کوّر، 100درہم کے تین بریسلیٹس،دو کلو شہدجس کی قیمت 300درہم بنتی ہے ،جبکہ دونوں ملزمان نے دوکان سے 600درہم کی تین چاندی کی انگھوٹھیاں بھی چرائیں ۔ ملزمان نے پہلی ہی پیشی پر عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ 30جون تک ملتوی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :