سندھ حکومت کےافسران کو نیب والے تنگ کررہےہیں۔شرمیلا فاروقی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 جون 2016 15:07

سندھ حکومت کےافسران کو نیب والے تنگ کررہےہیں۔شرمیلا فاروقی

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2016ء) :وزیراعلی سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کےافسران کو نیب والے تنگ کررہےہیں،چیف سیکرٹری بار بار ضمانت کیلیےعدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو صرف رینجرز نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

معلوم نہیں کہ اپوزیشن نے کونسا چشمه لگا رکھا ہےکہ انہیں دیہی سندھ میں ترقی نظرنہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں رہنے والی تمام جماعتیں ایک ہیں۔جو تقسیم چاہتے ہیں ان کی تقریروں سے سب واضح ہوتا ہے۔شرمیلا نے کہا کہ سرداراحمد کی پولیس اوردیگراداروں میں ریفارمزکی تجویزکی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :