Live Updates

حکمرانوں کے سر سے دولت جمع کرنے کا بھوت عمران خان ہی اتارے گا،نواز لیگ نے ہمیشہ ذاتی مفادات اور سیاسی مقاصد کے لیے غریب عوام کو استعمال کیا،نواز لیگ کے جھوٹے اور سازشوں سے بھرپور وزیروں پر اب کوئی اعتبار نہیں کرتا،آئندہ انتخابات میں کوئی بھی آدمی نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کے نمائندوں کو ووٹ نہیں دے گا ، کرپشن سے چھٹکارا حکمرانوں سے نجات حاصل کئے بغیر ممکن نہیں ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا بیان

بدھ 15 جون 2016 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کرپشن سے چھٹکارا حکمرانوں سے نجات حاصل کئے بغیر ممکن نہیں ہے،ٹی اوآرپر حکومتی ڈیڈ لاک خود حکومت کے گلے پڑجائے گا۔دھوکے باز حکومت نے غریب عوام کو بہت نقصان پہنچایاہے اس سے ظاہر ہوتاہے کہ آئندہ انتخابات میں کوئی بھی آدمی نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کے نمائندوں کو ووٹ نہیں دے گا ،کیونکہ یہ طے ہے کہ ان دونوں جماعتوں کے ہوتے ہوئے ہمارا ملک کبھی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر نہیں چل سکتا،عوام ان کے جھوٹ اور بیان بازیوں کی سیاست سے اب بیزار ہوچکے ہیں۔

عادل ہاؤس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا اس وقت جس طرح کا طرز عمل جاری ہے وہ خود ان کے لیے بھی مشکلیں کھڑی کردیگا، اس وقت ان پر دونوں ہاتھوں سے دولت جمع کرنے کا بھوت سوارہے اور یہ بھوت بھی ان کا عمران خان ہی اتارے گا حکمرن دولت کے نشے میں یہ بھول رہے ہیں کی غریب عوام کی ہائے اس دولت کو ان کے گلے کا طوق بھی بناسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس وقت گھرگھر میں عمران خان کے منشور اور ان کو بھرپور انداز میں کامیاب کروانے کے چرچے ہیں ۔نواز لیگ کے جھوٹے اور سازشوں سے بھرپور وزیروں پر اب کوئی اعتبار نہیں کرتا۔ان لوگوں نے تین سالوں میں پورے ملک میں جنگی صورتحال پیدا کررکھی ہے ،ہر آدمی اس وقت حکومت سے مکمل بیزار دکھائی دیتاہے اور اپنے کانوں کو ہاتھ لگاتا ہے کہ آئندہ وہ کبھی ان حکمرانوں پر بھروسہ نہیں کرینگے۔

ان لوگوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات اور سیاسی مقاصد کے لیے غریب عوام کو استعمال کیاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اندر لوٹ کھسوٹ کا شوق رکھنے والے وزیروں مشیروں کا راج پاٹ قائم ہے جو اپنے نام نہاد مشوروں سے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں۔ہم نے ان حکمرانوں کو پورا پورا موقع دیا کہ وہ کسی نہ کسی طرح سے عوام کی خدمت کریں مگر انہوں نے ہر بار عوا م کو دھوکا ہی دیاہے مگر اس بار پانی سرسے اونچا ہوگیاہے عید کے بعد ہم چیئرمین عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں اور اس کرپٹ حکومت کا جینا محال کردینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات