عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

بدھ 15 جون 2016 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی،بدھ کو ایم کیو ایم رہنما عامر خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کی پیروی کر رے ہیں ،جبکہ انہوں نے عدالت سے بیرون ملک جانے کی استدعا کی،عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے 20 جولائی کو کیس کی سماعت پر حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :