’ملک سے نو گو ایریا ز کا خاتمہ کر دیا جائے گا‘ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 جون 2016 13:07

’ملک سے نو گو ایریا ز کا خاتمہ کر دیا جائے گا‘ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جون 2016ء):گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ ملک بھر میں اب کومبنگ آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے جن میںملک کے مختلف حصوں میں موجود نو گو ایریاز کو ٹارگٹ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انٹیلی جنس بنیادوں پروسیع پیمانے پر آپریشن کیے جائیں گے۔

اور جن علاقوں میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں یا شر پسندوں کے ہونے کے شکوک موجود ہیں وہاں مقامی افراد اور مقامی انٹیلی جنس ایجنسیوں سمیت مقامی پولیس اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر آپریشن کیا جائے گا۔عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ کومبنگ آپریشن دراصل لارج سکیل آپریشنز ہیں جن میں متعلقہ علاقوں میں پاک فوج اس علاقہ کی مقامی فورس کے ساتھ پھیل کر مقامی افراد اور مقامی ایجنسی کی مدد سے اس علاقہ کا دورہ کریں گے اور آپریشن کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے پولیس فورس کو اپنے ساتھ لے جا کر نو گو ایریاز کو کلئیر کر کے واپس آجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاک فوج نو گو ایریاز کو کلئیر کر کے مقامی پولیس کے حوالے کرے گی تاکہ وہ آئندہ ایسے کسی بھی علاقہ کے وجود میں نہ آنے کو یقینی بنا سکیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان کے بعد معروف تجزیہ نگاروں اور سوشل میڈیا صارفین کے مابین ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں کھلبلی مچ جانے کی خبریں بھی منظر عام پر آ رہی ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایم کیو ایم کا کراچی میں نائن زیرو کے مقام پر مرکزی دفتر موجود ہے ، البتہ پاک فوج کے آپریشن کے بعد ہی اس کے نتائج کھل کر سامنے آ سکیںگے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: