سندھ اسمبلی کا اجلاس: ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے
ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا،ارکان اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی پیپلزپارٹی کے رکن شمیم ممتاز کی بجٹ تقریر کے دوران ہوئی،ایم کیوایم کے خواجہ اظہارلڑنے والوں میں بیچ بچاؤ کرواتے رہے،اسپیکر نے اسمبلی کااجلاس جمعہ کی صبح تک کیلئے ملتوی کردیا
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 جون 2016 16:29
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جون۔2016ء) :سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے،جس سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا،ارکان اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی پیپلزپارٹی کے رکن شمیم ممتاز کی بجٹ تقریر کے دوران ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن شمیم ممتاز کی بجٹ تقریر کررہے تھے کہ ایم کیوایم کے رکن عبدللہ نے احتجاج شروع کردیا ۔
جس پر شمیم ممتاز نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والے سب سے زیادہ شور مچا رہے ہیں۔جس پر پیپلزپارٹی کے رکن مکیش کمار چاولہ اور ایم کیوایم کے رکن عبدللہ کے درمیان تلخ کلامی ہونے پر ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔تاہم اس موقع ایم کیوایم کے خواجہ اظہارلڑنے والوں میں بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔(جاری ہے)
ارکان اسمبلی میں لڑائی جھگڑے کے بعداسپیکر سندھ اسمبلی نے اجلاس جمعہ کی صبح تک کیلئے ملتوی کردیا ہے۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رکن شمیم ممتاز نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو شیطان کہا گیا۔لندن کا نام لیا تو ایم کیوایم والے بھڑک اٹھے۔اگر دبئی کا بات ہوگی تو ہم لندن کی بات بھی کرینگے۔عظیم فاروقی کو روکنے کیلئے ہمارے مرد ارکان آگے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر باہر چلا گیا مگر ایان علی کو اجازت نہیں مل رہی۔شمیم ممتاز نے مزید کہا کہ کشتیوں سے پیسہ باہر بھیجا گیا تو وہ کس کے بستر سے نکلا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.