افغانستان میں امن پاکستان کے لئے ناگزیر ‘ دونوں کو مل کر طورخم بارڈر پر کشیدگی کم کرنی چاہئے، آفتاب شیرپاؤ

جمعرات 16 جون 2016 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لئے ناگزیر ہے‘ دونوں ممالک کو مل کر طورخم بارڈر پر کشیدگی کم کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک افغان کشیدگی کے معاملے پر پاکستان افغانستان فرینڈ شپ گروپ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ طور خم بارڈر پر رمضان المبارک سے پہلے ہی کشیدگی تھی۔ پاکستان اور افغانستان دونوں طرف کشیدگی سے ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لئے ناگزیر ہے دونوں ممالک کو مل کر کشیدگی کم کرنا چاہئے۔