(ن) لیگ نے ضد نہ چھوڑی تو جمہو ریت ‘پارلیمنٹ اور حکومت لپیٹ دی جائیگی ‘(ن) لیگ کو مفت مشورہ دیتا ہوں ، اسحا ق ڈار ‘شہبا زشر یف او ر چوہدری نثار میں سے کسی کو بھی وزیر اعظم بنا کر حکومت اور جمہو ریت بچا لیں ‘اگر (ن) لیگ یہ سمجھتی ہے ملک میں نوازشر یف کا کوئی متبادل نہیں تو اس سے بڑی بد نیتی کوئی اور نہیں ہوسکتی ‘پانامہ لیکس کی کمیٹی سے کچھ نہیں نکلے گا عید کے بعد پیپلزپارٹی ‘تحر یک انصاف اور (ق) لیگ سمیت پوری اپوزیشن سڑکوں پر ہوگی ،عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد کا افطار پارٹی سے خطاب

جمعرات 16 جون 2016 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پر (ن) لیگ نے ضد نہ چھوڑی تو جمہو ریت ‘پارلیمنٹ اور حکومت لپیٹ دی جائیگی ‘(ن) لیگ کو مفت مشورہ دیتا ہوں وہ اسحا ق ڈار ‘شہبا زشر یف او ر چوہدری نثار میں سے کسی کو بھی وزیر اعظم بنا کر حکومت اور جمہو ریت بچا لیں ‘اگر (ن) لیگ یہ سمجھتی ہے ملک میں نوازشر یف کا کوئی متبادل نہیں تو اس سے بڑی بد نیتی کوئی اور نہیں ہوسکتی ‘پانامہ لیکس کی کمیٹی سے کچھ نہیں نکلے گا عید کے بعد پیپلزپارٹی ‘تحر یک انصاف اور (ق) لیگ سمیت پوری اپوزیشن سڑکوں پر ہوگی ۔

وہ جمعرات کو افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر سابق گور نر چوہدری محمدسرور ‘سینیٹر جہا نگیر بدر‘عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور ‘حسنین محی الدین سمیت دیگر بھی موجو دتھے عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں سیاست کا اہم ترین باب شروع ہونے جا رہا ہے اور ٹی اوآرز کے معاملے میں رکاوٹ ڈالنے والے اصل میں (ن) لیگ کو خطر ناک انجام سے دوچار کر نا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے (ن) لیگ کے4میں سے3ٹی آرز کو مان لیا اور اگر (ن) لیگ والوں نے ٹی اوآرز کے معاملے پر اپنی ضد نہ چھوڑ ی تو ایک ہی راؤنڈ میں سب کچھ لپیٹ دیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی بھی امید ہے کہ عید سے پہلے حکومت ہوش کے ناخن لیں گی اورٹی اوآرز کے معاملے کو ’’گھر ‘‘میں ہی حل کر لے گی کیونکہ اگر معاملہ گھر سے باہر جائیگا توحکومت کیخلاف تباہ کن ثابت ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ17جون کو طاہر القادری کا دھر نہ صرف عوامی تحر یک نہیں شہداء کی برسی ہے اور (ن) لیگ کی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس مسئلہ کو بھی حل کر یں کیونکہ جب وہ اقتدارمیں نہیں ہوں گے توا یسے معاملات سیاسی جماعتوں کیلئے مسائل پیدا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں عید کے بعد تحر یک انصاف ‘(ق) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو سڑکوں پر دیکھ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جلا وطن اور انٹر نیٹ والا نہیں کل وقتی وزیر اعظم چاہیے 20کروڑ عوام کے ملک کو انٹر نیٹ کے ذریعے چلانا عوام کی توہین ہے اور عوام اس توہین کوکسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :