میجر علی جواد نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان قربان کی ،قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،سینیٹر سحرکامران خان

جمعرات 16 جون 2016 22:51

اسلام آباد ۔ 16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون ۔2016ء) سینیٹر سحرکامران خان نے افغان فوج کی جانب سے طورخم سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ا ور میجر علی جواد چنگیزی کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیاگیا جب آپریشن ضرب عضب کامیابی سے مکمل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میجر علی جواد نے اپنی مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان قربان کی ، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے علی جواد شہید کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے لو احقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :