اٹک،روزہ خوری کے شبے میں افغانیوں نے ڈنڈوں سے ایک شخص کوشدیدزخمی کردیا

جمعرات 16 جون 2016 22:51

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جون ۔2016ء ) افغانیوں نے ڈنڈوں سے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق محمد عاطف ولد سفارش خان ساکن سرکہ تحصیل حضرو نے تھانہ سٹی اٹک میں ایف آئی آر درج کروائی ہے کہ میں تین میلہ پٹرول پمپ پر اپنے موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوانے کے لیے کھڑا تھا میرے ساتھ میرا دوست بھی موجود تھامیں اپنی چادر کو پانی میں بھگونے کے لیے پانی کے پاس گیا اسی اثنا میں بیس افغا نی آگئے جنہوں نے مجھے مارنا شروع کر دیا اور کہا کہ تمھارا روزہ نہیں ہے تم پانی کے قریب کیوں کھڑے ہو اور مجھے ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور افغانیوں کو موقع سے بھگا دیا پولیس نے بیس نامعلوم افغانیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :