سندھ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو خواب آور گولیاں کھلا کر آصف زرداری اور اویس مظفر ٹپی کے خلاف بیان لیا ، ویڈیو بیان سامنے آنے کی ٹائمنگ بہت اہم ہے اس کا مقصد پاناما لیکس سے عوام کی توجہ ہٹا نا ہے

ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل انور منصور خان کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں الزام

جمعرات 16 جون 2016 23:11

سندھ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو خواب آور گولیاں کھلا کر آصف زرداری اور ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء ) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل انور منصور خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو خواب آور گولیاں کھلا کر آصف زرداری اور اویس مظفر ٹپی کے خلاف بیان لیا ۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم کے ویڈیو بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے وکیل انور منصور خان نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو خواب آور دوا کھلا کر ویڈیو بیان لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم کو بالکل اندازہ نہیں ہے کہ گزشتہ روز لیک ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے کیا کہا ہے ۔ انکا کہنا تھاکہ ویڈیو بیان سامنے آنے کی ٹائمنگ بہت اہم ہے جس کی دو بنیادی وجہ ہیں ایک تو پرسوں انکا کیس لگنا ہے اور دوسرا پاناما لیکس سے عوام کی توجہ ہٹا نا ہے تاکہ لوگ یہ سمجھیں کہ دوسری سیاسی پارٹیاں کرپشن میں ملوث ہیں۔ویڈیو لیک ہونے پر میرا شک وفاقی حکومت اور سندھ رینجرز دونوں پر ہے ۔سندھ رینجرز کے پاس ویڈیو کے ملکیتی حقوق ہیں یہ وہیں سے لیک ہوسکتی ہے اسکے علاوہ کوئی دوسری جگہ نہیں۔