وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 17 جون 2016 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جون ۔2016ء ) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان سید علی ظفر اور دیگر عہدیداران نے ملاقات کے دوران وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہباز شریف نے محنت ، عزم اور جذبے سے فلاح عامہ کے منصوبوں کے لئے کام کیا ہے - میٹروبس پراجیکٹ سے نہ صرف عام آدمی بلکہ وکلاء کی بڑی تعداد بھی مستفید ہو رہی ہے - خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی ایگزیکٹو ممبر تہمینہ محب اللہ نے کہا کہ لاہور آکر لگتا ہے کہ ہم کسی اور ملک میں آگے ہیں - خیبر پختونخوا میں بھی آپ جیسی قیادت کو آگے آنا چاہیے تا کہ اس صوبے کی بھی حالت بدل سکے - انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے -

متعلقہ عنوان :