پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردیں، طارق فاطمی کے بیلاروس اور قزاخستان کے وزرائے خارجہ کو فون

جمعہ 17 جون 2016 23:14

پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت کیلئے سفارتی کوششیں تیز ..

اسلام آباد ۔ 17 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جون ۔2016ء) پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے اس سلسلے میں بیلاروس کے وزیرخارجہ ولادی میر میکی اور قزاخستان کے نائب وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کیا دونوں ممالک نے اس معاملے پر پاکستان سے قریبی تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :