اللہ تعالی حق و باطل کے درمیان فرق اپنے طریقے سے ظاہر کر دیتا ہے،

انشاء اللہ پاکستان ایک ایسا ملک ضرور بنے گا جہاں ہر انسان کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے گا: حمزہ علی عباسی کا پیمرا کی جانب سے پابندی لگائے جانے پر ردعمل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 جون 2016 00:46

اللہ تعالی حق و باطل کے درمیان فرق اپنے طریقے سے ظاہر کر دیتا ہے،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جون ۔2016ء) حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ پاکستان ایک ایسا ملک ضرور بنے گا جہاں ہر انسان کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے پیمرا کی جانب سے ان کے ٹی وی شو پر پابندی عائد کر دیے جانے کے فیصلے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ردعمل دیا ہے۔ حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی حق و باطل کے درمیان فرق اپنے طریقے سے ظاہر کر دیتا ہے۔ انشاء اللہ پاکستان ایک ایسا ملک ضرور بنے گا جہاں ہر انسان کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے گا۔ مذہبی جنونیت ایک دن ضرور ختم ہو گی اور پاکستان ریاست مدینہ کی طرح ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنے گا۔