علامہ طاہر القادری نے عوامی تحریک کا دھرنا سحری کے بعد ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 جون 2016 01:44

علامہ طاہر القادری نے عوامی تحریک کا دھرنا سحری کے بعد ملتوی کرنے کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جون ۔2016ء) طاہر القادری نےعوامی تحریک کا دھرنا سحری کے بعد ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ صرف ایک روز کیلئے دھرنا کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا لہذا اس کی پاسداری کرتے ہوئے دھرنا سحری کے بعد ملتوی کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دھرنے کے شرکاء کی جانب سے دھرنا جاری رکھنے کے نعرے لگائے جانے پر طاہر القادری کی جانب سے اعلان کیا گیا دھرنا ختم نہیں کر رہے بلکہ عید الفطر کے بعد دھرنا دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :