نیب نے پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ کرلیا

عزیر بلوچ سے منی لانڈرنگ اور چائنہ کٹنگ کیسز سے متعلق انکوائری کی جائیگی،رینجرز کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد نیب عزیر بلوچ کی حوالگی کامطالبہ کرے گی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 جون 2016 15:11

نیب نے پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جون۔2016ء) :احتساب عدالت نے پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیربلوچ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے،عزیر بلوچ کومنی لانڈرنگ اور چائنہ کٹنگ کے مقدمات میں شامل تفتیش کر کے تحقیقات کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رینجرز کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد نیب عزیر بلوچ کی حوالگی کامطالبہ کرے گی۔ عزیربلوچ پرمنی لانڈرنگ،زمینوں پر قبضے،چائنہ کٹنگ سمیت دیگر الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :