راجن پور،عید کیلئے نئے کپڑوں کی فرمائش، غربت کے ہاتھوں تنگ باپ نے بچی کو نہر میں پھینک دیا

اتوار 19 جون 2016 12:34

راجن پور،عید کیلئے نئے کپڑوں کی فرمائش،  غربت کے ہاتھوں تنگ باپ نے بچی ..

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء ) راجن پور کی تحصیل جام پور میں عید کے کپڑوں کی فرمائش کرنے پرغربت کے ہاتھوں تنگ باپ نے آٹھ سالہ بچی کو نہر میں پھینک دیا، جبکہ مقامی افراد اور پولیس نے بچی کی لاش کو نہر سے نکال لیا۔

(جاری ہے)

تحصیل جام پور کی رہائشی آٹھ سالہ دعا نے اپنے والد سے نئے کپڑے خریدنے کی فرمائش کی تھی، تاکہ عید پر وہ بھی دیگر بچوں کی طرح خوشگوار لمحات کو محسوس کرسکے۔ جس پر والد نے دل برادشتہ ہو کر بچی کو نہر میں پھینک دیا جس کے باعث بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔ دوسری جانب اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی لاش کو نہر سے نکال کر گھر منتقل کردیا جبکہ پولیس نے باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :