صوبائی حکومت آئندہ مالی سال 2016-17کے بجٹ میں صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں وفاقی حکومت کے طرز پر اعلان کردہ اضافے کااعلان کرتی ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کابجٹ اجلاس سے خطاب

اتوار 19 جون 2016 21:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19جون۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاہے کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی سال 2016-17کے بجٹ میں صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں وفاقی حکومت کے طرز پر اعلان کردہ اضافے کااعلان کرتی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کے طرز پر محکمہ سوشل ویلفیئر ،لیبر اورپاپولیشن کے گریڈ17اور گریڈ18 کے ڈاکٹرز کو بھی نان پریکٹس الاؤنس چار ہزار اور چھ ہزار روپے کی منظوری دیدی گئی ہے اس کے علاوہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی مد میں بھی پندرہ ہزار اور دس ہزار ماہانہ کی منظوری دیدی گئی ہے محکمہ سوشل ویلفیئر ،لیبر اور پاپولیشن کے فارماسسٹس کیلئے بھی دس ہزار ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری دیدی گئی ہے صوبے کے تمام جونیئر کلرکس کو گریڈ 9سے گریڈ 11میں اپ گریڈیشن دیدی گئی ہے ،صوبے کے تمام سینئرکلرکس کو گریڈ 11سے B-14میں اپ گریڈ کردیاگیاہے اسی طرح ہم نے اسسٹنٹ کو B-16اور سپرنٹنڈنٹ کو B-17میں اپ گریڈیشن دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایس پی اے وغیرہ کیلئے وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق ان کے اسپیشل الاؤنس میں 100فیصد اضافہ کردیاگیاہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ آئندہ مالی سال 2016-17میں تنخواہوں اور پینشن کے حوالے سے صوبائی حکومت ملازمین اور پینشنرز کیلئے وفاقی حکومت کے اعلان کردہ طرز پر اضافے کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کی طرز پر مزدور طبقے کی بہبود کیلئے شرح کو 13ہزار روپے سے بڑھا کر 14ہزار روپے کیاجارہاہے آئندہ 14ہزار روپے ماہوار سے کم تنخواہ پر ملازم رکھنا قابل جرم سزا تصور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :