وزارت پانی و بجلی نے 17 ہزار 350 میگاواٹ بجلی بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اتوار 19 جون 2016 22:24

وزارت پانی و بجلی نے 17 ہزار 350 میگاواٹ بجلی بنانے کا نیا ریکارڈ قائم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19جون۔2016ء) وزارت پانی و بجلی نے اتوار کو ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مجموعی بجلی کی پیداوار 17 ہزار 350 میگاواٹ پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اورگزشتہ روز 17 ہزار 272 میگاواٹ بجلی بنانے کا ریکارڈ مزید بہتر بنا دیا ۔اتوار کو وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 8 جون تک بجلی کی پیداوار 16ہزار 866 تھی جو اس سال بڑھ کر 17 ہزار 120 میگاواٹ پر پہنچ گئی ۔ اتوار کو افطاری کے اوقات میں شہری علاقوں کو 98 فیصد اور دیہی علاقوں کو 90 فیصد بجلی بلاتعطل فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :