مریم نواز سے فرانس کے سفیر مارٹین ڈورینس کی ملاقات، صدر فرانسو ااولاندے کا وزیراعظم کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کے اظہار کا پیغام پہنچایا،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال

پیر 20 جون 2016 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز سے فرانس کے سفیر مارٹین ڈورینس نے ملاقات کی،مارٹین ڈورینس نے فرانس کے صدر فرانسو ااولاندے کا وزیراعظم کی مکمل صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کے اظہار کا پیغام پہنچایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو مارٹین ڈورینس نے مریم نواز سے ملاقات کی اور وزیراعظم کے لئے فرانس کے صدر کا پیٖٖغام پہنچایا ، فرانسیسی صدرفرانسوااولاندے نے وزیراعظم کی مکمل صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔