افغانستان کے ساتھ سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے تحت گیٹ ضرور بنائے جائیں گے،

افغان حکومت کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے نتیجہ خیز ثابت ہوگی، افغان مہاجرین کو واپس جانا چاہئے، وزیر دفاع خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو

پیر 20 جون 2016 23:15

افغانستان کے ساتھ سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے تحت گیٹ ضرور بنائے جائیں ..

اسلام آباد ۔ 20 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون ۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے تحت گیٹ ضرور بنائے جائیں گے، افغان حکومت کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے نتیجہ خیز ثابت ہوگی، افغان مہاجرین کو واپس جانا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت پاکستان افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملہ پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں افغانیوں کے قیام کا ایک طویل سلسلہ ہے ریجن میں قیام امن کیلئے یہ معاملہ حل کریں گے۔ پاکستان اس مقصد کیلئے ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کا اصل گھر افغانستان ہے۔ طویل عرصے سے پاکستان میں مقیم افغانیوں کو اب واپس جانا چاہئے۔

افغان حکومت اس حوالے سے کوئی زیادہ مشکور بھی دکھائی نہیں دیتی۔خواجہ آصف نے کہا کہ افغان سرحد پر کشیدگی کا معاملہ حل ہو جائیگا۔ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے جو نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ طور خم افغان سرحد پر گیٹ ہر صورت تعمیر کئے جائیں گے، یہ بارڈر مینجمنٹ کا حصہ ہے اور عالمی اصولوں کے عین مطابق ہے۔بارڈر مینجمنٹ کو تمام عالمی ادارے تسلیم کرتے ہیں۔