بلاول بھٹو زرداری کل بھمبر میں شہید بینظیر بھٹو کی 63 میں سالگرہ تقریب میں شرکت کریں گے

پیر 20 جون 2016 23:15

اسلام آباد ۔ 20 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل بھمبر میں شہید بینظیر بھٹو کی 63 میں سالگرہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 63 ویں سالگرہ کی تقریب 21 جون کو آزاد کشمیر کے شہر بھمبر میں منعقد ہوگی جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ شرکت کریں گے اور ایک بڑے جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ سالگرہ تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ، صدر آزاد جموں کشمیر سردار یعقوب خان، مرکزی رہنما فریال تالپوراور دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔