وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سرکٹ ہاؤس خیرپور میں عوام کے مسائل سنے

پیر 20 جون 2016 23:18

سکھر۔ 20جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سرکٹ ہاؤس خیرپور میں عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق وزیر اعلی سندھ نے پولیٹیکل سیکریٹری لعل بخش منگی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی افطار ڈنر میں ماہر تعلیم، ڈاکٹرز، وکلاء، معززین شہر، تاجران، سماجی ، سیاسی رہنماؤں اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ناز ہائی اسکول سے متصل کمانگر محلہ میں لال ڈنو جانوری کی وفات پر ان کے بھائیوں احمد علی ، فیض محمد اور مداح حسین جانوری سے تعزیت کی اور موحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اس موقع پر پولیٹیکل سیکریٹری لعل بخش منگی،پرسنل سیکریٹری مظہر خان، ڈی آئی جی سکھر فیروز شاہ، ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو، ڈپٹی کمشنر خیرپورفیاض احمد جتوئی ، ایس ایس پی خیرپور اظفر مہیسر اور دیگر موجود تھے ۔