پاکستان نے افغان مہاجرین سے یکجہتی اور شاندار میزبانی کی مثال قائم کی ، افغان مہاجرین کے مسئلے پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ، پاکستان نے مہاجرین کی ذمہ داری قابل تعریف عالمی مدد کے بغیر اٹھائی

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا عالمی یوم مہاجرین کے حوالے سے پیغام

پیر 20 جون 2016 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مہاجرین سے یکجہتی اور شاندار میزبانی کی مثال قائم کی ، افغان مہاجرین کے مسئلے پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ، پاکستان نے مہاجرین کی ذمہ داری قابل تعریف عالمی مدد کے بغیر اٹھائی ۔

(جاری ہے)

پیر کو عالمی یوم مہاجرین کے حوالے سے اپنے پیغام میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ یہ دن مہاجرین کی حالت زار پر عالمی برادری کی یاد دلاتا ہے ۔

پاکستان نے افغان مہاجرین سے یکجہتی اورشاندار میزبانی کی مثال قائم کی، مہاجرین کی ذمہ داری پاکستان میں عالمی حمایت اور مدد کے بغیر اٹھائی ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان مہاجرین کے مسئلے پر اقوام متحدہ اور عالمی برداری اب اپنی ذمہ داری پوری کرے اور افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔