چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کا بیٹا کراچی میں لاپتہ

muhammad ali محمد علی منگل 21 جون 2016 00:12

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کا بیٹا کراچی میں لاپتہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جون ۔2016ء) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کا بیٹا کراچی میں لاپتہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کا بیٹا کراچی سے لاپتہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اویس علی شاہ پیر کی دوپہر کلفٹن میں واقع شاپنگ سینٹر سے خریداری کیلیے گئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ اویس علی شاہ کی تلاش کیلیے قانون نافذ کرنیوالے ادارے حرکت میں آگئے ہیں اور کلفٹن سے ان کی گاڑی بھی مل گئی ہے۔