Live Updates

پاناما لیکس پر عدالت ازخود نوٹس لے سکتی ہے۔شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف عوام سے رجوع کرنے کی تیاریوں میں ہے،ٹی اوآرز کے معاملے پرسب حکومتی طرز عمل سے مایوس ہیں،مشترکہ لائحہ عمل کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جلد ہوگا۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 جون 2016 16:31

پاناما لیکس پر عدالت ازخود نوٹس لے سکتی ہے۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون۔2016ء) : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر عدالت ازخود نوٹس لے سکتی ہے، تحریک انصاف عوام سے رجوع کرنے کی تیاریوں میں ہے،ٹی اوآرز کے معاملے پرسب حکومتی طرز عمل سے مایوس ہیں،مشترکہ لائحہ عمل کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جلد ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی اوآرز کے معاملے پرپیپلزپارٹی،جماعت اسلامی،ایم کیوایم،ق لیگ سے رابطے اور مشاورت ہوئی ہے۔

تحریک انصاف عوام سے رجوع کرنے کی تیاریوں میں ہے۔عمران خان فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر کرینگے۔مشترکہ لائحہ عمل کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جلد ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ڈیڈلاک برقرار ہے کسی وزیر سے رابطہ نہیں ہوا۔حکومت کی جانب سے ٹھوس تجاویز نہیں آئیں جس سے مایوس ہوئے ہیں۔عوام جان چکے ہیں کہ تحقیقات میں اصل رکاوٹ کون ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات