دہشتگردی عالمی مسئلہ بن چکا ،اسکے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے،جنرل راحیل شریف

عالمی برادری کوپاکستان کے ساتھ کھڑا ھونا چاہئے، آرمی چیف کی جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات ،تھنک ٹینک سے خطاب

منگل 21 جون 2016 22:08

دہشتگردی عالمی مسئلہ بن چکا ،اسکے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر مربوط کوششوں ..

برلن،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اسکے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر مربوط کوشش کرنے کی ضرورت ہے، عالمی برادری کوپاکستان کے ساتھ کھڑا ھونا چاہئے، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور،سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرمن وزیر خارجہ نے اس موقع پر امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کا اندازہ ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برلن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں قبائلی علاقوں کو دہشتگردوں سے خالی کرا دیا گیا ہے ، دہشتگردی کے تمام نیٹ ورکس کو تباہ کر دیا گیا، آپریشن ضرب عضب آخری مراحل سے گزرہا ہے، پورے ملک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ہورہا ہے ، پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی، عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، دنیا کو دہشتگردی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ،دہشت گردی کیخلاف عالمی سطح پر مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے