مفتی عبدالقوی کے پاس تحریک انصاف کا کوئی عہدہ نہیں ہے: ترجمان نعیم الحق کی وضاحت

muhammad ali محمد علی بدھ 22 جون 2016 00:03

مفتی عبدالقوی کے پاس تحریک انصاف کا کوئی عہدہ نہیں ہے: ترجمان نعیم الحق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جون ۔2016ء) ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالقوی کے پاس پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبد القوی کے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدار ہونے کے حوالے سے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مفتی عبدالقوی کے پاس پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے مفتی عبدالقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے قندیل بلوچ کیساتھ ملاقات میں جو حرکتیں کی ہیں اس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔ جبکہ تحریک انصاف میں نہ ان کے پاس کوئی عہدہ ہے اور نہ ہی آئندہ کوئی عہدہ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :