لاہور میں تیز ہوا اور طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 22 جون 2016 12:07

لاہور میں تیز ہوا اور طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22جون۔2016ء) لاہور میں تیز ہوا اور طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب تیز بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی جس سے دو افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریکسیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں افراد کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب شہرکے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے ، بجلی کے فیڈرٹرپ کرنے سے معمولات زندگی متاثرہوئے ہیں ۔ ائرپورٹ اور اطراف میں 60 جبکہ شہر میں 40 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کے باعث شہر میں لیسکو کے100 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔اسی طرح موسم کی خرابی کے باعث لاہور ائیرپورٹ سے7 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ دو مقامات پر گھروں کی چھتیں گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔