اویس علی شاہ کو کلاشنکوف اٹھائے چار افراد نے گھیرا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ نیا انکشاف ہوا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 جون 2016 13:44

اویس علی شاہ کو کلاشنکوف اٹھائے چار افراد نے گھیرا اور اپنے ساتھ لے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جون 2016ء): چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کو دو دن گزر گئے لیکن تاحال ان کی بازیابی یا اغوا کی تحقیقات میں کوئی خاطر خواہ پیشرفت سامنے نہیں آئی۔ مارکیٹ میں موجود ایک معمر سکیورٹی گارڈ نے انکشاف کیا کہ اویس شاہ ایک چھوٹی سی تھیلی ہاتھ میں پکڑے سپر اسٹور سے باہر نکلے تو چہرے کو سیاہ کپڑے سے ڈھانپے اور کلاشنکوف اٹھائے چار افراد نے انہیں گھیر لیا۔

(جاری ہے)

اویس شاہ نے ان کے گھیراؤ پر مدد کے لیے پکارا جس پر اغوا کاروں میں سے ایک نے ان کے چہرے پر مکے رسید کیے جبکہ باقی تین افراد نے ان کو مضبوطی سے پکڑ لیا۔ سکیورٹی گارڈ نے مزید بتایا کہ وہاں موجود کوئی بھی اویس شاہ کی مدد کے لیے آگے نہیں بڑھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کو اویس شاہ کو اغوا کرنے اور کار میں ڈال کر لیجانے میں مجموعی طور پر 5 منٹ لگے جبکہ پارکنگ میں کھڑے ایک شخص نے بتایا کہ اویس شاہ گاڑی میں بیٹھنے تک مدد کے لیے پکارتے رہے۔