مفتی عبد القوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل، نو ٹیفکیشن جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 جون 2016 14:21

مفتی عبد القوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل، نو ٹیفکیشن جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جون 2016ء) : مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبد القوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔مفتی عبد القوی کی رکنیت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے معطل کی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالقوی کو پاکستان کی متنازعہ ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر بنوانا مہنگا پڑ گیا۔

مفتی عبد القوی کی رکنیت معطل کرنے کے بعد یہ معاملہ تحقیقات کے لیے علما مشائخ کانفرنس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مفتی عبد القوی کو عید کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے بھی روک دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ قندیل بلوچ کے ساتھ مفتی عبد القوی کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آنے اور تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد یہ اقدام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :