وزیراعظم نواز شریف نے امجد صابری کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کر لی

وزیراعلی سندھ آئی جی کو قاتلوں کی جلد گرفتاری کا حکم‘ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او لیاقت آباد معطل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 22 جون 2016 17:47

وزیراعظم نواز شریف نے امجد صابری کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22جون۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے امجد صابری کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم کی مجرموں کو جلد کیفر کردارتک پہنچانے کی بھی ہدایت۔

وزیراعظم کی امجد صابری کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا۔ اپنے تعزیتی پغام میں وزیراعظم نے کہا امجد صابری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دوسری جانب کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے امجد صابری کے قتل کی آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ساتھ ہی ناکہ بندی کرکے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کا حکم بھی دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے مطابق سید قائم علی شاہ نے ایس پی لیاقت آباد سے واقعے کی وضاحت طلب کر لی ہے ،جبکہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او لیاقت آباد کو معطل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے امجد صابری کے قتل کے حوالے سے ڈی جی رینجرز سے بھی رابطہ کیا اور کہا کہ یہ واقعہ سازش کے تحت شہرکے حالات خراب کرنے کی کوشش ہے۔سید قائم علی شاہ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو گشت بڑھانے اور ناکہ بندی کرکے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری، چودھری نثار، عمران خان سمیت کئی سیاسی رہنماوں نے مذمت کی۔