وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کا امجد صابری کے قتل پرگہرے رنج و غم کا اظہار

بدھ 22 جون 2016 23:15

اسلام آباد ۔ 22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کراچی میں قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ پا ک فوج کے کراچی میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کے بعد کراچی کے حالات کافی حد تک بہتر ہوگئے ہیں ‘اب دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آئے ہیں ۔انہوں نے امجد صابری کے قتل پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :