ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اجلاس، دہشتگردوں اور عسکری ونگ کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 جون 2016 00:01

ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اجلاس، دہشتگردوں اور عسکری ونگ کے خلاف بلا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جون۔2016ء) ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اجلاس میں دہشتگردوں اور عسکری ونگ کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کی زیر صدارت رینجرز حکام کا اعلی سطحی اجلاس رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔ اجلاس میں کراچی میں دوبارہ رونما ہونیوالے دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے محرکات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حالیہ واقعات کےسد باب اور دہشت گردی کے سدباب کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں اور عسکری ونگ کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :