امجد صابری کے ساتھ گاڑی میں موجود سلیم صابری عرف چندا گھر پہنچ گئے، شدید ذہنی دباو کے باعث کچھ بھی بولنے سے قاصر

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 جون 2016 00:29

امجد صابری کے ساتھ گاڑی میں موجود سلیم صابری عرف چندا گھر پہنچ گئے، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جون۔2016ء) امجد صابری کے ساتھ گاڑی میں موجود سلیم صابری عرف چندا گھر پہنچ گئے ہیں تاہم شدید ذہنی دباو کے باعث کچھ بھی بولنے سے قاصر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز معروف قوال امجد علی صابری کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

امجد صابری کے ہمراہ قاتلانہ حملے کے وقت گاڑی میں سلیم صابری عرف چندا بھی موجود تھے جو گاڑی کے شیشے لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے تھے۔ سلیم صابری کا چہرہ بری طرح زخمی ہوا تھا۔ اب سلیم صابری کو ان کے گھر پہنچا دیا گیا ہے۔ تاہم سلیم صابری شدید ذہنی دباو کے باعث کچھ بھی بولنے سے قاصر ہیں اور تاحال پولیس کو بیان نہیں دے پائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :